ہارون شریف چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ کے عہدے سے مستعفیٰ

May 22, 2019

چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ ہارون شریف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ہارون شریف نے جیو نیوز سے گفتگو میں عہدے سے استعفیٰ دینے کی تصدیق کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا، جو وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔

ہارون شریف نے مزید کہا کہ استعفیٰ میں وزیراعظم کو آگاہ کیا ہے کہ اپنی خدمات مزید جاری نہیں رکھ سکتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے استعفیٰ منظور ہوتے ہی عہدہ چھوڑ دوں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ برس اکتوبر میں ہارون شریف کو چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ تعینات کیا تھا۔