سندھ حکومت کا عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان

May 22, 2019

سندھ حکومت نے عید سے قبل تمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان کردیا۔

صوبائی محکمہ خزانہ نے کہا کہ تمام ملازمین کو 31 مئی تک تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق تمام خود مختار کارپوریشنز اور بلدیاتی ملازمین کو بھی تنخواہیں قبل از عید ادا کی جائیں گی۔

صوبائی حکومت نے تمام پینشنروں کو بھی عید سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان کردیا۔