نالائق حکومت سانحہ ہے، 10 ماہ سے کوئی اچھی خبر نہیں ملی، مریم نواز

May 23, 2019

بہاولپور، گجرات (صباح نیوز، آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم نہیں نالائق اعظم ہیں، نالائق حکومت سانحہ ہے، 22 کروڑ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ، 10 ماہ میں کوئی ایک بھی اچھی خبر سننے کو نہیں ملی۔ بجلی اور اشیائے خورو نوش مہنگی گیس کی قیمتوں میں 140 فیصد اضافہ ہو چکا ہے،نواز شریف نے جتنی محنت کرکے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا تھا ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہاربہاولپور میں کارکنوں سے خطاب میں کیا۔بہاولپور میں مریم نواز نے پارٹی رہنما بلیغ الرحمان سے انکے بیٹے اور اہلیہ کے حادثے میں انتقال پر اظہارافسوس کیا اور کہا کہ اس سانحے پر میں نے نوازشریف کو بلیغ الرحمٰن کیلئے بہت رنجیدہ دیکھا ہے ، میاں صاحب نے بلیغ الرحمان کو ٹیلیفون بھی کیا ۔مریم نواز نے کائرہ خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتی ہوں جوان اولاد کا صدمہ کیا ہوتا ہے مگر یہ اﷲکی مرضی ہے کسی کہ بس کی بات نہیں میں۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور ہماری فیملی قمر زمان کائرہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،اﷲتعالیٰ اسامہ قمر اور حمزہ بٹ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ دوسری طرف مریم نوازنے کہا کہ مہمند سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کی بیٹی فرشتہ کی بے حرمتی اور اسے قتل کر نے کے واقعہ پرکہا کہ وہ صرف مہمندکی نہیں بلکہ پاکستان کی بیٹی تھی ، مہمند قبائل کے تمام بھائیوں سے ہمدری کا اظہار کرتی ہوں۔