سابق چیئرمین بی ڈی اے کیخلاف ریفرنس کی سماعت

May 23, 2019

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج منور احمد شاہوانی نے سابق چیئرمین بی ڈی اے سعادات انوار اور سابق ایکسئین عدیل انور کے خلاف دائر ریفرنسز کی سماعت بغیر کسی پیش رفت کے ملتوی کردی واضح رہے کہ دونوں ملزمان پر بدعنوانی کے الزامات ہیں اور نیب نے ان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنسز دائر کررکھے ہیں۔