کسٹم نے کروڑوں روپے کاسامان برآمدکرلیا

May 23, 2019

کو ئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کسٹم عملے نے سوراب ‘ خضداراورلکپاس میں مختلف کارروائیوں کے دوران کروڑ روپے کا غیر ملکی سامان قبضے میں لے لیا تفصیلات کے مطابق سوراب اور خضدار میں گزشتہ روزکسٹم نے کارروائیاں کرتے ہوئے ایران سے آنے والے ٹرک سے آئرن وائر راڈ تقریباً 24 میٹرک ٹن اور30ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل قبضےمیں لے لیا جبکہ لکپاس چیک پوسٹ پر غیرملکی کپڑا‘ انار دانہ ‘ ٹائلز پلاسٹک بیگزقبضے میں لے لیے جن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔