سرین ایئر لائن کے مسافروں نے بھی سامان سے قیمتی اشیاء چوری ہونے کی شکایت کر دی

May 24, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سرین ایئر لائن کے مسافروں نے بھی سامان سے قیمتی اشیاء چوری ہونے کی شکایت کر دی ،ایئر لائن انتظامیہ کو بھیجی جانے والی ایک ای میل کے مطابق مسافر کا کہنا ہے کہ وہ 22مئی کو ای آر 525کے ذریعے لاہور سے کراچی پہنچا ،لاہور میں انھوں نے ایک پیس( بیگ) لگیج میں جمع کرایا تھا لیکن جب یہ پیس ( بیگ )کراچی میں وصول کیا تو کھلا تھا اور اس میں سے 2 پیکٹ کھول کر ان میں موجود قیمتی اشیاء غائب تھیں جس کی فوری شکایت کراچی میں ایئر لائن اور ایوی ایشن کے عملے کی کو کی گئی لیکن میری شکایت پر توجہ نہیں دی گئی اس لیے اب میں نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔