ایران کے ساتھ کشیدگی ،امریکا کا مشرق وسطیٰ میں مزید فوج بھیجنے پر غور

May 24, 2019

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکی حکام نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی بڑھانے پر غور کر رہا ہے۔بعض امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر صحافیوںکو بتایا کہ پنٹاگون کے اعلیٰ حکام عنقریب وائٹ ہاؤس کو ایک مجوزہ منصوبے پر بریفنگ دینے والے ہیں ۔