بجلی چوروں کو موقع پر گرفتار کرواکر جرمانے وصول کئے جائیں:سی ای او میپکو

May 24, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوا نجینئرطاہر محمود نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کیخلاف بلاامتیاز آپریشن کیاجائے ،کنڈی سسٹم ختم کرنے کیلئے ٹاسک فورسز اور پولیس کے ہمراہ کارروائی کی جائے، بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کرواکر جرمانے وصول کئے جائیں ، افسران مئی 2019 ء کے مقررکردہ اہداف ہرصورت حاصل کریں ،سرکاری اور پرائیویٹ صارفین سے واجبات /بقایاجات وصول کئے جائیں، ایک ماہ سے زائد عرصےکے نادہندگان کے کنکشنز بغیر کسی رعایت منقطع کردئیے جائیں ، وہ مظفرگڑھ سرکل کے افسران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ ایکسین اور ایس ڈی اوز خود فیلڈ میں نکلیں جبکہ ایس ڈی اوز بیج وائز لسٹیں سب ڈویژنل سٹاف کو فراہم کریں اور وصولی کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کریں ،انہوں نے میپکوسرکل کمپلیکس مظفرگڑھ میں نوتعمیر شدہ مسجد کا افتتاح کیا ۔