لڑکی اغوا،زیادتی،پولیس متاثرین پرصلح کیلئےدبائو ڈال رہی ہے:شیخ غیاث الحق

May 25, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر)پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ موجودہ حکمران معیشت کے ساتھ ساتھ لا اینڈ آڈر اور معصوم بچیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو کنٹرول کرنے میں بھی ناکام ہو چکی ہے، مہنگائی کا طوفان برپا کرکے غریب کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھینا گیا اور اب عوام کے جان و مال اور عزتوں کے تحفظ میں بھی ناکام ہو چکی ہے گڈ گورننس کے نعرے لگانے اور دہلیز پر انصاف دینے کے دعوے دار آج کیوں منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، 20مئی کو گلشن رحمنٰ ٹائون وہاڑی روڈ کی رہائشی 11سالہ معصوم مریم بی بی کو دن دہاڑے اغوا کیا گیا اور کئی روز تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،پولیس کی مدد سےبچی کو ملزم وقاص کے گھر سے برآمد کیا گیا اس کے با وجود پولیس نے ملزم کے سفارشی کے ساتھ مل کر والدین کو صلح پر مجبور کیا جب وہ نہ مانے تو غلط ایف آئی آر کر دی گئی ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ہم چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پرمظلوم خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور انصاف ملنے تک کھڑے رہیں گے ۔