فرانس میں دھماکا،13 افراد زخمی

May 25, 2019

فرانس کے وسطی شہر لیون میں دھماکے سے 13افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی کیمرے کی مدد سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

مشکوک شخص دھماکے کے مقام پر سائیکل پر آیا اور ایک مشہور بیکری کے باہر تھیلا رکھ کر چلا گیا تھا۔

خیال ہے کہ دھماکا اسی بیگ میں ہوا۔ دھماکے میںزخمی ہونے والے تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کیمروں کی مدد سے ملزم کی تلاش میں مصروف ہے ۔

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اور وزیر داخلہ نے واقعہ کو دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے۔