انڈونیشیا، روزانہ 3 ہزار روزہ داروں کی منفرد افطاری

May 25, 2019

انڈونیشیا کے صوبے جاوا کے شہر جوگجا میںرمضان المبارک کے مہینے میں روزانہ 3ہزار سے زائد مسلمانوں کو افطار کروانے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

اپنے طرز کی اس منفرد افطار ی میںتلی ہوئی پھلیاں، تلی ہوئی چکن کے ساتھ ابلے ہوئے چاول اور ایک خاص انڈونیشیا ئی ڈش تیار کی جاتی ہے۔

جوگجا میںقائم ایک مسجد کا عملہ ان تمام اشیاء کی 3ہزار پلیٹیں روزانہ افطار سے پہلے تیار کرتا ہے ۔مسجد کے باہر دسترخوان لگایا جاتا ہے جس میں شہر کےلوگوں کے علاوہ دیگر لوگ بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوگجا کی مسجد کی یہ روایت سن 1973 سے قائم ہے۔

رمضان المبارک کی رونقوں میں اضافہ کرنے کی غرض سے مسجد کے باہر بازار بھی لگایا جاتا ہے جس میں مناسب قیمتوں میںاشیاء فراہم کی جاتی ہیں۔