بھارت : جیٹ ایئرویزکے سابق چیف نریش اور ان کی اہلیہ کو لندن جانے سےروک دیا گیا

May 26, 2019

ممبئی (اے ایف پی) بھارتی امیگریشن حکام نےہفتہ کو جیٹ ایئرویزکے سابق چیف نریش گویل اور ان کی اہلیہ کولندن جانے سے روک دیا۔محکمہ امیگریشن کےایک ترجمان نے بتایا کہ ممبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈےسے دبئی جانے والی ایمریٹس پرواز رنوےکی طرف اڑنے کیلئے جارہی تھی کہ امیگریشن حکام نے اسے واپس بلا لیااور نریش گویل اور ان کی اہلیہ انیتہ کو اپنی حراست میں لے لیا ۔بھارتی حکام نے گویل اور ان کی اہلیہ پرسفر کرنے پر پابندی کی کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم میڈیا رپورٹ کے مطابق بعد میں انہیں ہوائی اڈے سے جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔