روہڑی کینال میں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب گئے، 2 کو بچا لیا گیا

May 26, 2019

نصرپور (نامہ نگار) نصرپور کے قریب پالی جانی مقام پر روہڑی کینال کی دس موری میں گرمی سے بچنے کے لیے کینال میں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب گئے۔ اطلاع ملنے پر علاقہ مکینوں نے دو نوجوانوں کو زندہ نکال لیا جبکہ ایک نوجوان اعجاز علی جت گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، متوفی کی تلاش جاری ہے۔ ڈوبنے والے نوجوان کی عمر 13 سال بتائی جاتی ہے۔