بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سپرنٹنڈنٹ انجینئرز کی چیف انجینئر کے عہدے پر ترقی کیلئے انٹر ویوآئیسکو کے ہیڈکوارٹرز میں ہو نگے

May 26, 2019

اسلام آباد (ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ) بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر( ایس ای ) کی چیف انجینئر کے عہدے پر ترقی کے لئے آئیسکو کے ہیڈکوارٹرز میں انٹرویو ہوں گے ۔انٹرویو پیپکو کا سینئر سلیکشن بورڈ لے گا۔ اس سلسلہ میں تمام کمپنیوں کے سی ای او زکو ہدایت کی گئی ہے کہ اس عہدے کے امیدواروں کی اس دن موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ اس عہدے پر ترقی کیلئے 44امیدواروں کو میرٹ پر انتخاب کیلئے انٹرویو کیلئے طلب کیا گیا ہے ان امیدواروں کا تعلق بجلی کی مختلف تقسیم کار کمپنیوں سے ہے ۔ آئیسکو کے تین ایس ای کو انٹرویو کیلئے 29 مئی کو طلب کیا گیا۔