’’گنجینہ سائیں‘‘شائع ہوگئی

May 26, 2019

پشاور(وقائع نگار)ہندکو زبان کے صوفی شاعر احمد علی سائیں کی کم و بیش ایک ہزار حرفیوں پر مشتمل کتاب ’’گنجینہ سائیں‘‘ چھپ کے سامنے آ گئی ہے۔ یہ کتاب گندھارا ہندکو اکیڈمی کے ریسرچ ایسوسی ایٹ علی اویس خیال کی بہترین تحقیقی کاوش ہے ۔یہ کتاب اپنی نوعیت کی منفرد کتاب اس حوالے سے بھی ہے کہ اس میں نہ صرف احمد علی سائیں کا مطبوعہ کلام بلکہ غیر مطبوعہ کلام بھی شامل ہے۔مذکورہ کتاب میں جدید تحقیق کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر حرفی کوحروف تہجی کے اعتبار سے ترتیب دینے کے ساتھ ساتھ تمام حرفیوں کو موضوعات دے کر اُن کا انڈیکس بھی کتاب کے آخر میں شامل کیا گیا ہے۔