امریکی صدر نے جاپانی وزیر اعظم کیساتھ گالف کھیلی

May 26, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

جاپان کے دورے پر آئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپانی وزیر اعظم کے ساتھ گالف کھیل کر اپنا سنڈے منایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گالف کھیلنے کے لیے موبارا کنٹری کلب پہنچے جہاں اُن کا استقبال جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے نے کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور شنزوایبے وہاں سے ایک گاڑی میں روانہ ہوئے جس کی ڈرائیونگ جاپانی وزیر اعظم نے خود کی۔

میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ گولف کے بعد امریکی صدر دوبارہ ٹوکیو جائیں گے جہاں وہ شنزو ایبے کے ساتھ سومو پہلوانوں کا مقابلہ بھی دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر گزشتہ روز چار روزہ دورے پر جاپان پہنچے تھے۔