انٹرکاپیپر اچانک ملتوی ہونے پروالدین اورطلباء پریشان

May 27, 2019

لاہور (خبر نگار) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کی انتظامیہ کی جانب سے فرسٹ ائیر کاانگریزی لازمی کا پہلے پرچہ لینے اور بعد ازاں پرچہ ملتوی کرنے کے متضاد اعلانات سے گزشتہ روز طلبہ،اساتذہ اور والدین شدید مشکلات اور ذہنی اذیت کا شکار رہے۔والدین اور اساتذہ کی اکثریت رات گئے تک پرچہ ملتوی یا منعقد ہونے سے متعلق تصدیق کرتے رہے۔ تاہم اس حوالے سے بورڈ انتظامیہ نے کہا ہے کہ طلبہ کے وسیع تر مفاد میں پر چہ ملتوی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔