پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او مستعفی

May 28, 2019

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او رچرڈ مورین نے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےبورڈ آف ڈائریکٹرزنے سی ای او رچرڈ مورین کا استعفیٰ منظورکرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں مفادات کے ٹکراؤ کی بنا پر رچرڈ مورین کوشوکاز نوٹس دیا گیا تھا۔

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےآغاز پر ہی مندی کا رجحان ہے،100 انڈیکس 700پوائنٹس کمی کے بعد 35000 پوائنٹس سے کم ہوگیا ۔