موبائل فون رکھنے سے اعتکاف ٹوٹ جاتا ہے، مفتی نعیم

May 29, 2019

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) مذہبی اسکالر مفتی نعیم کہنا ہے کہ اعتکاف کے دوران اپنے پاس موبائل فون رکھنے سے اعتکاف ٹوٹ جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موبائل فون پاس رکھنے سے معتکف دنیا و مافیہا سے جُڑا رہتا ہے۔اگر معتکف کے پاس موبائل فون ہے اور وہ دنیا سے رابطے میں ہیں، تو وہ اپنی عبادت کو ضائع کر رہے ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ گھر والوں سے ہی رابطے میں رہتے ہیں اور روزمرہ کی اپ ڈیٹ حاصل کرتے رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کل اعتکاف بیٹھنا ایک فیشن بن چکا ہے۔