شاہ رخ خان کا بیٹا بھی پشاوری چپل کا دیوانہ

May 31, 2019

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان تو پشاوری چپل کے دیوانے تھے ہی مگر اب اُن کی بیٹے آریان خان کو بھی پشاور کی خاص ’پشاوری چپل‘بے حد پسند آگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہر دلعزیز اداکار شاہ رخ خان کو اپنے آبائی شہر پشاور کی خاص ’پشاوری چپل‘ بے حد پسند ہے جو وہ اکثر پہنے نظر آتے ہیں۔ شاہ رخ خان نے پشاور میں مقیم اپنی کزن نورجہاں بی بی سے اپنے اور بیٹے آریان خان کے لیے پشاوری چپل کی فرمائش کردی۔

شاہ رخ خان کی کزن نورجہاں بی بی

شاہ رخ خان کی کزن نورجہاں بی بی نے بتایا کہ کچھ روز قبل شاہ رخ نےاُن سے فون پر رابطہ کیا تھا اور عید کے لیے پشاوری چپل کی فرمائش کی تھی۔

اس بار انہوں نے اپنے بیٹے آریان کے لیے بھی پشاوری چپل کی فرمائش کی تھی، نور جہاں نے شاہ رخ کے لیے کالے رنگ کی جبکہ ان کے بیٹے کے لیے براؤن رنگ کی چپل خریدی ہےجو کہ پوسٹل کے ذریعے انہیں بھجوادی گئی ہیں۔

شاہ رخ خان، کزن نور جہاں کے ہمراہ

اس کے علاوہ نور جہاں نے بتایا کہ انہوں نے شاہ رخ کے لیے 9 نمبر اور آریان کے لیے ساڑھے 9 نمبر کی چپل بھجوائی ہے۔

نور جہاں نےمیڈیا سے گفتگو میں مزید بتایا کہ شاہ رخ خان پشاوری چپل بہت شوق سےاستعمال کرتے ہیں جبکہ انہیں کئی فلموں میں بھی پشاوری چپل پہنے دیکھا گیا ہے۔