شکارپور: تھانے پر چھاپہ، ایک شخص بازیاب

March 16, 2016

شکارپور(نامہ نگار) سیشن جج کے احکامات پر ریڈ کمشنر منٹھار احمد مہر نے تھانہ نیا امروٹ پر چھاپہ مارکر غیر قانونی طور پر چار روز سے حبس بےجا میں رکھے گئے ایک شخص غلام رسول کو بازیاب کرالیا ہے۔ریڈ کمشنر نے تھانہ نیا امروٹ کے ایس ایچ او کو رپورٹ سمیت عدالت میں طلب کرلیا۔