امریکا میں بچہ کھلونوں کی مشین میں جاگھسا

June 08, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


یوں تو شرارتوں اور کھیل کود میں بچوں کا کوئی ثانی نہیں ہوتا تاہم بعض اوقات یہ شرارتیں اور کھیل وبال جان بھی بن جاتی ہیں،ویڈیو میں نظر آنے والے اس امریکی بچے کو ہی دیکھ لیں جو خود کو کلو مشین(Claw Machine)میں پھنسا بیٹھا۔

یہ مناظر امریکی ریاست الاباماکے ایک شاپنگ سینٹر میں دیکھے گئے جہاں 1سالہ شرارتی بچہ پلے ایریا میں کھیل رہا تھا کہ اسی دوران اُس نے کلو مشین میں رکھے درجنوں کھلونے دیکھے تواُنہیں لینے کلو مشین کے اندر ہی جا بیٹھا تاہم باہر آنے کا راستہ نہ ڈھونڈ سکا۔

اپنی شرارت کے سبب مشکل میں گھرے ننھے میاں کی مددکیلئے آخر کار ریسکیو اہلکارآ ئے اور مشین کھول کربچے کوبحفاظت باہر نکال لیا۔