ناصر مختار راجپوت ڈائریکٹر (پولیس میٹرز) او پی سی پنجاب تعینات

June 12, 2019

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 19 کے سینئر آفیسر ناصر مختار راجپوت کو اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب میں بطور ڈائریکٹر (پولیس میٹرز) تعینات کر دیا گیا ہے۔ ویں کامن سے تعلق رکھنے والے ناصر مختار راجپوت اس سے قبل سنٹرل پولیس آفس میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (ٹریننگ ) کی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔