ذیبول نے سالانہ امتحانات کا نظام الاوقات جاری کردیا

June 12, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہید ذوالفقار علی بھٹو جامعہ قانون (ذیبول) نے ایل ایل بی (پانچ سالہ) اور ایل ایل ایم کے سالانہ امتحانات (موسم بہار 2019) کا نظام الاوقات جاری کردیا ہے۔ شیڈول کے مطابق سالانہ امتحانات 17 تا 30 جون 2019 منعقد ہوں گے۔ پیر تا جمعرات اور ہفتے کو دو شفٹیں ہونگی جبکہ جمعہ کو صرف ایک شفٹ ہوا کرےگی۔ پہلی شفٹ صبح ساڑھے نو بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک جبکہ دوسری شفٹ سہہ پہر دو بجے سے شام پانچ بجے تک ہوگی۔طلبا کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی اپنی کلاس کا نقشہ اوقات معلوم کرنے کے لیے شعبہ امتحانات سے رابطہ کریں۔ ڈپٹی کنٹرولرامتحانات واصف قدوس نے طلبا کو اپنا اپنا انرولہمنٹ کارڈ اور قومی شناختی کارڈ اپنے ہمراہ لانے اور امتحان کا وقت شروع ہونے سے نصف گھنٹہ قبل کمرہ امتحان میں پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔