شنگھائی تعاون تنظیم ڈنر،عمران خان و مودی نے مصافحہ نہیں کیا

June 13, 2019

بشکک میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں کرغزستان کے صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کے اعزاز میں ڈنر دیا۔

وزیراعظم عمران خان اور اُن کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے آپس میں مصافحہ نہیں کیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاک بھارت وزرائے اعظم ایک ساتھ ڈنر ہال میں داخل ہوئے۔

عمران خان اور نریندرمودی نے ہال میں داخل ہوتے ہوئے آپس میں مصافحہ نہیں کیا، وزیر اعظم عمران خان ہال کے ایک کونے اور نریندر مودی دوسرے کونے میں تھے۔

اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر پیوٹن سے غیر رسمی ملاقات ہوئی، جس میں عمران خان اور پیوٹن نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔