صدر،وزیر اعظم اور گورنر کے الیکٹرک کی نااہلی کا نوٹس لیں،رابطہ کمیٹی

June 14, 2019

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے شہرِ کراچی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ اپنی ذمہ داریوں کوپوراکرے بصورت دیگر عوامی احتجاج اور مزاحمت کے لئے تیار رہے۔گورنرسندھ ،وزیراعظم پاکستان اورصدرپاکستان کے الیکٹرک کی نااہلی اورغفلت کا نوٹس لیں اور کراچی کے شہریوں کوریلیف فراہم کریں۔ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں مزیدکہا کہ ٹرانسمیشن لائنوں میں مرمت کے نام پرشام سے رات اوررات سے صبح تک بجلی کے درجنوں فیڈرزبند رہتے ہیں جس کے باعث بزرگ ، خواتین اوربچے بیمارہورہے ہیں بعض تواموات کاشکارہوگئے ہیں جوانتہائی تشویش کی بات ہے۔