پشاور کے اسکول کی دو طالبات لاپتہ

June 14, 2019

خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور کے نواحی علاقے متنی میں اسکول کی 2 طالبات لاپتہ ہو گئیں، پولیس نے روزنامچہ رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

زمان خان ولد میر زمان کے مطابق اس کی بھتیجیاں فاطمہ بی بی اور ملائکہ بی بی سابقہ ایف آر پشاور کے علاقے وارث کلے علی خیل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں چھٹی جماعت میں زیر تعلیم ہیں جو رمضان میں اعتکاف کی وجہ سے اسکول سے غیر حاضر تھیں۔

ا سکول ٹیچرز کی جانب سے بار بار اعتکاف چھوڑ کر اسکول حاضر ہونے کے احکامات ملے تھے، دونوں بچیاں اسکول جانے کے لیے گھر سے نکلیں لیکن تاحال گھر واپس نہیں آئیں۔

مقامی پولیس نے انکوائری شروع کر دی ہے اور حقائق معلوم کرنے کے بعد ایف آئی آر درج کرے گی۔