پاک بھارت میچ بڑا ٹاکرا ،میچ میں بارش کا خدشہ

June 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

16 جون کو ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے پاک بھارت میچ کے بڑے ٹاکرے میں بارش کا خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے ۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کے سب سے بڑے میچ کا سب کو انتظار ہے، جہاں کروڑوں شائقین ٹی وی اسکرین کے سامنے اس میچ کے منتظر ہیں، وہیں ہزاروں یہاں مانچسٹر پہنچ چکے ہیں جو اولڈ ٹریفورڈ میں سپر سنڈے کو ہونیوالے پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹ کیلئے منہ مانگے پیسے بھی دے چکے ہیں، برطانیہ کے محکمہ موسمیات نے ان سب کو پریشان کررکھا ہے۔

برطانوی محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اتوار کو پاک بھارت میچ کے موقع پر بارش کا خدشہ ہے، ہفتے کو بھی بارش کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن متاثر ہوا اور ٹیمیں انڈور نیٹس تک محدود رہ گئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو دن بارہ بجے بارش کے پچاس فیصد امکانات ہیں جو ایک بجے کے لگ بھگ بڑھ کر ستر فیصد جبکہ دو بجے سے پانچ بجے تک ساٹھ فیصد ہیں ،چھ بجے بارش کے اسی فیصد امکانات ہیں۔

ورلڈ کپ میں خراب موسم اور بارش کی وجہ سے اب تک چار میچز بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے شائقین کرکٹ کو مایوسی اور آئی سی سی کو تنقید کا سامنا ہے کہ اس نے میچز کا ریزرو ڈے کیوں نہیں رکھا۔