ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے افغانستان کو زیر کر لیا

June 16, 2019

کارڈف (جنگ نیوز) آئی سی سی ورلڈ کرکٹ کپ میں ہفتے کو جنوبی افریقا نے افغانستان کو باسانی 9وکٹوں سے ہرا دیا اور ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی حاصل کی۔ بارش کی وجہ سے میچ کو مختصر کرنا پڑا۔ افغانستان کی ٹیم عمران طاہر کی تباہ کن بولنگ کا سامنا نہ کر سکی۔ پوری ٹیم 34.1اوورز میں 125رنز پر آئوٹ ہو گئی اوپنرز حضرت اللہ زئی ا ور نور علی زردان نے 32رنز بنائے۔ پہلی وکٹ کی شراکت نے 38رنز بنائے۔