ٹرمپ کی مئیر لندن پر پھر لفظوں کی گولہ باری

June 16, 2019

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن کے مئیر صادق خان پر ایک بار پھر لفظوں کی گولہ باری کرتے ہوئے کہا کہ صادق خان کو جتنی جلد ممکن ہو عہدے سے ہٹا دینا چاہیے۔

لندن میں 24 گھنٹوں میں 3 افراد کے قتل کی خبر پر سوشل میڈیا بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صادق خان کو لندن میں جرائم پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے ناکہ مجھ پر۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ صادق خان ایک آفت ہیں اور اُن کی موجودگی میں لندن بدتر ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے برطانیہ کے دورے پر صادق خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں شکست خوردہ قرار دیا تھا۔