نوشہرہ کے گائوں کڑوی میں منظورنظرافرادکوگیس کی فراہمی کا انکشاف

June 16, 2019

پشاور(نیوز ڈیسک)ضلع نوشہرہ کے علاقے کڑوی کے سرکردہ شخصیات ہدایت الرحمان،گل حسن ،شریف خان ،ظفرخان ،محفوظ خان ،فغل شیر خان اور فرخ سئیر خان نے علاقے میں سوئی گیس کا مین پائپ موجود ہونے کے باوجود علاقے کے ہزاروں خاندانوں کو گیس کی سہولت سے محروم کرنے اور صرف منظور نظر افراد کو گیس کی سہولت فراہم کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ،وزیر دفاع پرویز خٹک اور سوئی گیس کے جنر ل منیجرسے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے کڑوی کے عوام کو فوری طورپر گیس کی سہولت فراہم کی جائے۔انہوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ گائو ںکڑو ی میں اس وقت چار ہزار سے زائد کی آبادی ہے مگر علاقے میں گیس کی سہولت میں موجود ہے مگر بعض عناصر نے علاقے کی بڑی آبادی کو گیس کی سہولت سے محروم کرکے صرف منظورنظر افراد کو گیس کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس سے ہزاروں اور باشندوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد اس سلسلے میں جنرل منیجر گیس سے ملاقات کرکے انہیں صورت حال سے آگاہ کریں گے ۔