میچ سے پہلے قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم کا منظر

June 16, 2019

آئی سی سی ورلڈ کپ کے سلسلے میں قومی ٹیم بھارت پر چڑھ دوڑنے کو تیار ہے۔

پی سی بی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستانی ٹیم کے ڈریسنگ روم کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ سرفراز احمداور ٹیم کے میچ کے لیے گراؤنڈجانے سے پہلے ڈریسنگ روم کا منظر ، تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھلاڑیوں نے اپنے بیگ تیار کر کے رکھے ہوئے ہیں اور ہر کھلاڑی کا ہیلمیٹ ، بلا،گلووز اور نی پیڈ بیگز کے ساتھ تیار رکھے ہوئے ہیں۔

کھلاڑیوں کا ڈریسنگ روم منظم اور کھیل کے لیے بالکل تیار نظر آ رہا ہے جبکہ پاکستانی عوام کے دلوں کی دھڑکنیں بھی تیز ہیں اور آنکھیں اپنی گرین شرٹس پر جمی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کا شائقین کو ورلڈ کپ کے شروع ہوتے ہی بے صبری سے انتظار تھا، ایسے میں آج پاکستانی ٹیم کے کندھوں پر عوام کے جیتنے کی بڑی خواہش کی زمہ داری ہے ۔