پنجگور،سکیورٹی فورسزکے ناکے پر حملہ

June 17, 2019

پنجگور(نامہ نگار) پنجگور قلم چوک پر قائم سکیورٹی فورسزکے ناکے پر حملہ تفصیلات کے مطابق پنجگور چتکان قلم چوک پر قائم سکیورٹی فورسز کے ناکے کے قریب گرنیڈ فائر کیا گیا اور حملہ آور فرار ہو گئے۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی سکیورٹی فورسز اور پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔