راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور میونسپل ورکرز لیگ کے درمیان ایک بار پھر ڈیڈلاک

June 17, 2019

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کے تحت یونین کونسل 24میں نالوں کی صفائی کرانے پر سپروائزر کو معطل کردیا گیا ،جبکہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور میونسپل ورکرز لیگ سی بی اے کے درمیان ایک بار پھر ڈیڈلاک پیدا ہوگیا ہے۔ذرائع کےمطابق جن افسران کے خلاف سی بی اے یونین نے اعتراضات اٹھائے تھے ان کے حوالے سے سی ای او آر ڈبلیو ایم سی نے دو دن کی مہلت مانگی تھی لیکن ایک ہفتہ گزرجانے کے باوجود کوئی اقدام نہ ہونے پر یونین دوبارہ احتجاجی لائحہ عمل پر غور کررہی ہے۔