روہت شرما پاکستانی ٹیم کے کوچ بننے کیلئے تیار

June 17, 2019

گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈ کپ میں ہونے والے پاک بھارت میچ میں ’مین آف دی میچ‘ قرار پانے والے روہت شرما کا کہنا ہے کہ اگر میں پاکستانی ٹیم کا کوچ بنا تو بتاؤں گا کیسے کھیلتے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں پاکستان کے خلاف 113 گیندوں پر 140 رنز بنانے والے بھارتی اوپنر روہت شرما سے میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی صحافی نے پوچھا کہ پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن اس وقت بحران کا شکار ہے، بطور بلے باز وہ پاکستانی ٹیم کو کیا مشورہ دینا چاہیں گے؟

جواب میں روہت شرما نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’’ اگر میں پاکستانی ٹیم کا کوچ بنا تو بتاؤں گا، ابھی کیا بتاؤں؟‘‘

Your browser doesnt support HTML5 video.

روہت کے اس جواب پر کانفرنس ہال میں موجود سب ہی افراد قہقہہ لگا کر ہنس پڑے ۔

پاک بھارت اہم ترین میچ میں سنچری اور ورلڈ کپ کے پہلے 2 میچز میں 179 رنز اسکور کرنے والے روہت شرما سے اُن کی کامیابی کا راز پوچھا گیا تو اُنہوں نے گزشتہ سال 30 دسمبر کو پیدا ہونے والی اپنی بیٹی سمیرا شرما کو اپنی کامیابی کی وجہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے 22ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 89رنز سے شکست دی ہے۔