چیف انجینئر کےعہدوے پر ترقی پانے والے افسر اپنی کمپنیوں میں تعیناتی کیلئے کوشاں

June 18, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی (پیپکو) نے سینئر انجینئرز کے پروموشن‘ سلیکشن بورڈز مکمل کرلئے ۔ رواں ماہ ملک بھر کی تقسیم کار کمپنیوں میں افسروں کی ترقیوں کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔ تقرروتبادلوں اور خالی اسامیوں پر افسروں کی ایڈجسٹمنٹ کے لئے کام شروع کردیا گیا۔ چیف انجینئر عہدوں پر ترقی پانے والے افسر اپنی موجودہ کمپنیوں میں تعیناتی کے لئے کوشاں ہیں۔