چین میں زلزلے سے ہلاکتیں 12 ہو گئیں

June 18, 2019

چین کے صوبے سیچوان میں آنے والے زلزلے سے اب تک 12 افراد کی اموات ہوئی ہیں، جبکہ زلزلے کے نتیجے میں 125 زخمی ہوئے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صوبے سیچوان میں گزشتہ رات 2 مقامات پر زلزلہ آیا، جس میں سے ایک کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6 جب کہ دوسرے کی 5 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے سے سیچوان کے 10 گاؤں اور قصبے بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور سڑکیں، بجلی اور مواصلات کے نظام کو نقصان پہنچا ہے۔

زلزلے سے متاثرہ مقامات پر امدادی کارکنان پہنچ رہے ہیں جبکہ امدادی اشیاء کی ترسیل کا کام بھی جاری ہے۔

زلزلے سے متاثرہ افراد کو طبی امداد دینے کے لیے طبی عملہ بھی متاثرہ علاقوں میں پہنچ گیا ہے۔