شیشہ پارلراسکینڈل: وینا ملک اور ثانیہ مرزا آمنے سامنے

June 19, 2019

لاہور (نیوز ایجنسیز) اداکارہ وینا ملک اورکرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اوربھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آگئیں۔ وینا ملک نے ایک ٹوئٹ میں ثانیہ مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ایتھلیٹ ہونے کے ساتھ ماں بھی ہیں، جنک فوڈ ایتھلیٹ کیلئے مناسب نہیں۔ ثانیہ مرزا نے وینا ملک کو جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ وینا ملک میں اپنے بچے کو شیشہ پارلر نہیں لے کر گئی اور یہ آپ کا یا کسی کا مسئلہ نہیں۔