صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر تک پہنچنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں، ایرانی آرمی چیف

May 19, 2024

ایران کے آرمی چیف محمد بغیری نے کہا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر تک پہنچنے کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

ایک بیان ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ تمام مسلح افواج، آرمی، آئی آر جی سی اور پولیس کمانڈ حادثے کی اطلاع ملتے ہیں فوری طور پر وہاں پہنچ گئے تھے۔

ایرانی حکومت کے ترجمان کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد نائب صدر محمد مخبر حادثے کے قریبی شہر تبریز روانہ ہوئے۔

حکومتی ترجمان کے مطابق نائب صدر کے ہمراہ دیگر حکومتی ارکین بھی روانہ ہوئے تھے۔

ترجمان کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں لاپتہ ہونے کے بعد کابینہ میٹنگ بھی کی گئی۔