قومی اسمبلی، حکومتی ارکان کا پھر شورشرابہ، اپوزیشن لیڈر کی تقریر مشن امپوسیبل

June 19, 2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں حکومتی ارکان کا شور شرابہ، اپوزیشن لیڈر کی تقریر مشن امپوسیبل بن گئی،پیپلز پارٹی ارکان کی سیاہ پٹیاں باندھ کر اجلاس میں شرکت، پہلے اجلاس 20منٹ کیلئے پھر آج صبح ساڑھے 10بجے تک ملتوی کردیا گیا۔تفصیلات کےمطابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے جیسے ہی تقریر شروع کی تو حکومتی اراکین کی جانب سے شور شرابا شروع ہو گیا،ڈپٹی اسپیکر نے ایوان میں موجود اراکین کو خاموش رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آج تیسرا روز ہے شہباز شریف کی تقریر ختم نہیں ہو رہی،شہباز شریف نے کہا کہ کل اور پرسوں کی تقریر سے میرے الفاظ ہذف کر دیئے گئے، دروغ گوئی اور غلط بیانی کے الفاظ ہذف نہیں کر سکتے۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں 20، 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی اور معیشت کا برا حال تھا، ہم نے 5 سالوں میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا اور معیشت کو بہتر کیا۔ڈپٹی اسپیکر نے خواتین اراکین اسمبلی کو موبائل فون سے وڈیو بنانے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں موبائل فون سے وڈیو بنانے کی اجازت نہیں ہے، ڈپٹی اسپیکر نے خواتین اراکین کے موبائل فون منگوانے کے احکامات جاری کر دیئے۔مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک آمر کی 9 سال حکومت رہی اور اس دوران دو حکومتیں چلیں، اس وقت بھی اسپیکر کا ادارہ اتنا کمزور نہیں ہوا تھا جتنا اب ہوا ہے۔