شہزادہ ولیم کے قافلے کی بائیک سے خاتون شدید زخمی

June 19, 2019

برطانوی دارالحکومت لندن میں شہزادہ ولیم اور کیٹ کے قافلے میں شامل پولیس موٹر بائیک کی ٹکر سے معمر خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


شہزادہ ولیم کے کانوائے میں شامل گاڑی کو حادثہ ساؤتھ ویسٹ لندن میں پیش آیا جہاں شہزادہ ولیم تقریب میں شرکت کے لیے ونڈسر جارہے تھے۔

لندن پولیس کے مطابق خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

شہزادہ ولیم نے متاثرہ خاتون کے اہل خانہ سے رابطہ کر کے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔