پشاور، سی ٹی ڈی کی کارروائی، اسلحہ برآمد

June 19, 2019

پشاور میں حساس ادارے اور سی ٹی ڈی پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران متنی کے علاقے سپینہ تھانہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔

ایک اطلاع پر حساس ادارے اور سی ٹی ڈی پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران متنی کے علاقے سپینہ تھانہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا کارروائی میں مختلف قسم کے 20 مارٹر گولے برآمد کرلیے، جبکہ دہشتگردوں کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں ۔

دہشت گردوں نے اسلحہ اور بارودی مواد پشاور میں بڑی تخریبی کارروائی کے لیے استعمال کرنا تھا۔