سعودی عرب کا خاشقجی رپورٹ پر ردعمل

June 19, 2019

صحافی جمال خاشقجی کےقتل سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ پرسعودی عرب نے اپنا ردعمل دے دیا ۔

سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ بے بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں کچھ نیا نہیں، یہ باتیں پہلےہی میڈیا پر آچکی ہیں۔

عادل الجبیر نے کہا کہ رپورٹ میں لگائے گئے بے بنیاد الزامات رپورٹ کی ساکھ کو متاثر کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپور ٹ میں سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس سے قابل قدر ثبوت کی بنا پر سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا گیاہے۔

سعودی صحافی جمال خاشقجی کےقتل پریواین ہائی کمشنر فارہیومن رائٹس کی رکن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کےقتل میں سعودی ولی عہد سمیت اعلیٰ عہدیداروں کے تعلق کے قابل قدر ثبوت ہیں۔

جمال خاشقجی کوگذشتہ سال 2اکتوبرکواستبول میں سعودی سفارتخانےمیں قتل کردیاگیاتھا۔