اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپور ٹ میں سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس سے قابل قدر ثبوت کی بنا پرسعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا گیاہے۔
سعودی صحافی جمال خاشقجی کےقتل پریواین ہائی کمشنر فارہیومن رائٹس کی رکن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کےقتل میں سعودی ولی عہد سمیت اعلیٰ عہدیداروں کے تعلق کے قابل قدر ثبوت ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ثبوت سعودی حکام کومجرم ثابت نہیں کررہے تاہم ثبوت کےمطابق باقاعدہ طورپر مجرموں کو کٹہرےمیں لانے کیلئے مزیدتحقیقات کی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کےثبوت ملے ہیں کہ خاشقجی سعودی ولی عہد کےاختیارات سے مکمل طورپرآگاہ تھے،اور ان سے خوفزدہ بھی تھے۔
اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپور ٹ کےمطابق ترکی اور سعودی عرب کی اس سلسلےمیں کی گئی تحقیقات عالمی معیارات کو چھونے میں ناکام رہیں، رپورٹ میں ایف بی آئی سے بھی تحقیقات کرنے کا کہاہے۔
سعودی صحافی جمال خاشقجی کوگذشتہ سال 2اکتوبرکواستبول میں سعودی سفارتخانےمیں قتل کردیاگیاتھا۔