ایکسل لوڈ کنٹرول قانون پر عمل شروع

June 20, 2019

اسلام آباد (جنگ نیوز)وفاقی وزارت مواصلات نے ایکسل لوڈ کنٹرول قانون2000 پر عمل شروع کر دیا گیا نیشنل ہائی وے سیفٹی آرڈیننس 2000میں مقرر کردہ ایکسل لوڈ کی حد پر یکم جون سے سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیاگیاہے۔فیصلے پر عملدرآمد سے نہ صرف قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر حادثات کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی بلکہ سڑکوں کو ٹوٹ پھوٹ سے بھی محفوظ رکھاجاسکےگا۔