چین میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، 4 افراد لاپتا

June 23, 2019

چین کے جنوب مغربی حصوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی۔ سیلابی ریلوں میں کئی گاڑیاں بہہ گئیں جبکہ 4افراد لا پتا ہوگئے۔

چین کے گوئی ژو صوبے میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔

شہروں کی سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ سیلابی ریلے کئی گاڑیاں بھی بہا لے گئے۔

پولیس اور فائرفائٹرز کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سیلابی ریلے میں بہہ کر 4 افراد لاپتا ہوچکے ہیں۔