کوئٹہ ،محکمہ خوراک کا ناقص گندم خریدنے سے انکار

June 24, 2019

کوئٹہ(آن لائن)حکومت بلوچستان نے نا، ڈائریکٹر جنرل فوڈ نے ناقص گندم کی خریداری سے انکار کر دیا، ذرائع کے مطابق گندم کی خریداری کیلئے ٹیم نے گندم کا معائنہ کرنے کے بعد ڈائریکٹر جنرل فوڈ کو رپورٹ پیش کی کہ مذکورہ گندم قابل خرید نہیں ہے اور حالیہ بارشوں کے باعث خراب ہوچکی ہے جس پر ڈائریکٹر جنرل فوڈ نے سیکرٹری خوراک کو مراسلہ ارسال کر دیا کہ مذکورہ گندم قابل خرید نہیں اور اس کی خریداری سے حکومت بلوچستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوسکتا ہے ۔