اسرائیلی فوج نے رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرلیا

May 07, 2024

فائل فوٹو

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی اسپیشل فورسز رفح کراسنگ کے علاقے کی اسکیننگ کر رہی ہیں، اسرائیلی فوج مشرقی رفح کے مخصوص علاقوں میں آپریشن کر رہی ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق رفح میں ملٹری آپریشن کے علاقے سے بڑی تعداد میں فلسطینی انخلا کر رہے ہیں، کرم ابو سالم کراسنگ سیکیورٹی وجوہات پر بند کردی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ کرم ابو سالم کراسنگ صورت حال بہتر ہونے پر دوبارہ کھول دی جائے گی۔