ریلوے لیبر یونین کااحتجاجی مظاہرہتمام انجنوں کوشیڈ میں روک لیا

June 26, 2019

لاہور (جنر ل رپورٹر)پاکستان ریلوے لیبر یونین نے مہنگائی ،بجٹ میں ملاز مین کی تنخواہوں میں ناکافی اضافے ٹی ایل اے اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہ کرنے ٹیکنیکل الاونس 11 اور 15 فیصد کی بجائے 25 فیصد کروانے کے لیےلاہور لوکو ڈیزل شیڈ میں احتجاجی مظاہرہ کر تے ہوئے تمام ریلوے انجنوں کو شیڈ میں روک لیا اور اعلان کیا ہے اگر 3جولائی تک مطالبات پر عمل درآمد نہ ہوا تو ریلوے ہیڈ کوارٹر کا گھیراؤ کیا جائےمظاہرے کے دوران مزدورں نے بینر اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے . مسافر ٹرینوں کو فراہم کئے جانے والے انجنوں کو تین گھنٹے تک شیڈ میں روکے رکھا ۔احتجاجی مظاہرے سے ریلوے لیبر یونین کے قائد محمد سرفراز خان نےخطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر 3 جولائی تک ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے ہم ریلوےہیڈ کوارٹر کا گھیراؤ کریں گے.