قومی اسمبلی میں 66 مطالبات زر کی منظوری

June 27, 2019

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے30جون 2020ءکو ختم ہونے والے مالی سال کے اخراجات پورے کرنے کے لئے347 ارب 95 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کے 66 مطالبات زر کی منظوری دے دی۔ اپوزیشن کی جانب سے ان مطالبات زر پر کٹوتی کی کوئی تحریک پیش نہیں کی گئی تھی تاہم ووٹنگ کے دوران حکومتی ممبران نے یس اور اپو زیشن نے نو نو کے نعرے لگائے‘قومی اسمبلی میں 434 کھرب 77 ارب 83 کروڑ 42 لاکھ 65ہزار کے لازمی اخراجات کی تفصیلات پیش کردی گئیں‘ ۔بعض وزارتوں کے ایک سے زیادہ مطا لبات زر منظور کئے ۔ سید نوید قمر نے کہا کہ ایوان مکمل نہیں ہے حکومت نے دو ممبران کو پابند سلاسل کیا ہے‘ حکومت قرضوں پر کنٹرول کرے حکومت اپنے لئے گڑھا کھود رہی ہے جس میں ہم گرتے جا رہے ہیں۔